سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے ۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اردگان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات کے ساتھ ساتھ بین الوفود ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ترک صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے ہمیں دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر آگے بڑھانے کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردگان نے اپریل میں کئی برسوں بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی دورہ کیا تھا جس سے گزشتہ ایک دہائی میں ہونے والے تناؤ میں کمی آئی ہے۔