ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 208 روپے پر پہنچ گیا

16

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج جمعے کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 33 پیسے اضافے سے 209 روپے  کی تاریخی بلند سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 21 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا تھا، اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 207 روپے 67 اور اوپن مارکیٹ میں 208 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

واضح رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اورڈالر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی بھرپور تیاریاں کی ہوئیں ہیں، یاسمین راشد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.