کوئٹہ: نجی بینک مینجر کے خلاف دھوکہ دہی اور کرپشن کا جرم ثابت

مینجر کو 5 سال قید اور 6 کروڑ روپے جرمانے کی سزا

41

ترجمان نیب کے مطابق مطابق کوئٹہ میں نیب بلوچستان کو نجی بینک کے میزان چوک برانچ کے مینیجر کے خلاف 60 سے زائد متاثرین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا۔تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم دوست محمد نےمتوازی بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ ہولڈرز کے جمع کی گئی رقوم بجائے بینک میں جمع کرانے کے خردبرد کرلی۔تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد ملزم مفرور تھا۔نیب نے احتساب عدالت کی جانب سے بینک مینیجر کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزم کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔احتساب عدالت کوئٹہ نے ملزم اور استغاثہ کو سننے کے بعد ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں 5 سال قید اور 6 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر محمد داود جان نے کیس کی پیروی کی جبکہ احتساب عدالت کے جج جناب آفتاب احمد لون نے فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کےلیے کراچی پہنچ گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.