جمعہ کی دوپہر2 بج کے 23 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح سمیت چارسدہ ، لوئر دیر اور مردان میں محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکےشمالی وزیرستان،نوشہرہ،مالاکنڈ اوربنوں میں بھی محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت چنیوٹ ،سرگودھا اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان تاجک بارڈر تھا اور گہرائی 218 کلومیٹر زیرزمین تھی۔