امریکی ریاست الاباما کے چرچ میں فائرنگ، 2افراد ہلاک ایک زخمی

50

امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور ایک کو زحمی کردیا۔

خبی ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی رات برمنگھم، الاباما کے نواحی علاقے میں ایک چرچ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات کافی زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، حال ہی میں امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ایک اسپتال کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری اسکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب رواں ماہ امریکی ایوان نمائندگان نے بفلو، نیو یارک اور یووالڈی، ٹیکساس میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تناظر میں ایک عمومی گن کنٹرول بل منظور کیا۔

 بل کے تحت سیمی آٹومیٹک رائفل خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھ جائے گی اور گولیوں کے میگزین کی فروخت پر پابندی ہو گی، 15 سے زیادہ راؤنڈز نہیں خریدے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ریاست منی پور میں دو بسوں میں تصادم،15 طلباء ہلاک،متعدد زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.