جولائی کیلئے 4 ایل این جی کارگوز خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔
ٹینڈرز پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پی ایل ایل نے جاری کیے، معروف عالمی کمپنیاں 23جون تک بولیاں جمع کراسکتی ہیں، بولیاں 23 جون کو ہی کھول دی جائیں گی۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ ایل این جی بولیاں 3سے 4 جولائی اور 8سے 9جولائی کی سپلائی کیلئے طلب کی گئی ہیں۔
پی ایل ایل کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 سے 26 جولائی اور 30سے 31جولائی سپلائی کیلئے بھی بولیاں طلب کی گئی ہیں۔