مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

14

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ 8 افراد کو زخمی کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں یہ افراد سفر کر رہے تھے۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اُس وقت جنین کے علاقے میں فلسطینی اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سخت جھڑپیں ہو رہی تھیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ اور ارد گرد چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوسروں کی بقاء کی بنیاد پر اپنی سلامتی کے متمنی نہیں ہیں، چین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.