پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان طارق عزیز کو دنیا چھوڑے دو برس بیت گئے

لاہور (تکبیر نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان طارق عزیز کو دنیا چھوڑے دو برس بیت گئے۔

11

دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو سلامی دینے والی آواز کی بازگشت، باقی پی ٹی وی کے اسٹیج شو کی نیلام گھر کمپئر طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔ انہوں نے 1664 میں پی ٹی وی پر اداکار اور کمپیئر کے طور پر کام کیا۔ طارق عزیز نیلام گھر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں طارق عزیز نے فلموں میں بھی کام کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ 1992 میں انہیں میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازہ گیا۔طارق عزیز نے سیاست میں قدم رکھا اور 1997 کے عام انتخابات میں لاہور سےسابق وزیراعظم عمران خان کو بڑے مارجن سے شکست بھی دی۔ ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی منازل طے کرنے والے طارق عزیز نے 17 جون 2020 کو داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔انہوں نے اپنی وصیت میں اپنے تمام اثاثے اور املاک پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نااہل قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.