جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں وزرا موجود نہیں تھے۔ اس دوران سینیٹررضا ربانی نے تقریر میں نشان دہی کی کہ اس وقت کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں،توقع تھی کہ حالات بہتر ہوں گے۔سینیٹررضا ربانی کا کہنا تھا کہ افسوس اتنی بڑی کابینہ ہے اور ایک بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں،اس وقت ایوان میں بجٹ پر بحث چل رہی ہے لیکن کوئی وزیر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ ایوان کے اندر وزیر خزانہ اور وزیر مملکت خزانہ موجود ہوتے۔سینیٹررضا ربانی نے چئیرمین کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ کے پاس طاقت موجود ہے،جب میرے دور(چئیرمین شپ ) میں ایسا ہوا تھا تو میں نے وزراء کو10 دن کے لئے معطل کیا تھا۔سینیٹر رضا ربانی نے بطوراحتجاج اپنی تقریرادھوری چھوڑ دی اورنشست پر بیٹھ گئے۔