ایف بی آر کا نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ

نان فائلرز کو بنیادی سہولیات بھی نہیں ملیں گی

86

نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی بنیادی سہولیات منقطع کرنے کا اختیار ملنے پر ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی جائیں گے، گھر کا چولہا جلے گا نہ بتی، سم بند کرکے موبائل فون بھی سائیلنٹ کردیا جائے گا۔ سينيٹ کی قائمہ کميٹی خزانہ نے نان فائلرز کی موبائل سم بند گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹنے کی تجويز کی حمایت کردی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ: گھر کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.