انٹربینک میں ڈالر208 روپے سےمتجاوز

صرف 13 ہفتوں میں ڈالر 26 روپے مہنگا ہوچکا ہے

16

ڈالر کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
موجودہ حکومت کے صرف 13 ہفتوں میں ڈالر 26 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پہلی بار 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 21 پیسے مہنگا ہوکر207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 208 روپے 50 پیسے کی نئی بلکند ترین سطح پردیکھی گئی تھی۔ڈالر کی قدر میں اس اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم 3 ہزارارب روپے بڑھ چکا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی زندگیوں کو مزید دشوار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی گاڑی کے قریب فائرنگ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.