پنجاب میں خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد

11

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کئے گئے، اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان اے ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتاریاں راولپنڈی،شیخوپورہ،فیصل آباد،ساہیوال سےعمل لائی گئی ہیں، اور اس دوران 38 آپریشنز کے دوران 42 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،ترجمان اے ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 373 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بریت کی حمایت کاالزام، دوپراسیکیوٹرزکی درخواست پرفیصلہ محفوظ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.