اے این ایف کا لاہور میں منشیات بنانے والی فارما کمپنی پر چھاپہ، مالک گرفتار

15

اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر لاہور میں ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا۔
ملزمان ممنوعہ کیمیکل کیٹامائن سے منشیات تیار کررہے تھے، فیکٹری سے 50 کلو کیٹا مائن، دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ملزمان دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو بیچتے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.