پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پرپیغام میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’ کووڈ پازیٹو‘ کا ٹوئٹ کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اورسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے اور کل لاہور اورملتان میں کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔