پاکستان ریلوے اورپی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

29

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت؛ ہندوتوا کے جنونیوں نے 110 سال پرانے مدرسے کو آگ لگا دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.