لاہور میں بیٹھ کر پنجاب کی سیاست کرنی ہے، آصف زرداری کا اعلان

پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے، سابق صدر

18

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری کی زیرصدرات اجلاس ہوا، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب لاہور میں بیٹھ کر لاہور اور پنجاب کی سیاست کرنی ہے، زیادہ وقت اب لاہور میں گزاروں گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو مجھ سے ملنے بہت دور سے آنا پڑتا ہے، اب شہر میں کارکنوں کے درمیان آکر رہوں گا اور ان سے ملاقات بھی کروں گا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان، زلزلے سے اب تک 155 بچے جاں بحق، 250 زخمی اور 65 یتیم ہوئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.