سرکاری زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے گر گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی جس کے بعد سرکاری زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے۔
10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 94 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 98 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 95 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔