پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، پوائنٹس کے اضافے کے ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/MtTEroZPTd pic.twitter.com/qxws6Ceeot
— SBP (@StateBank_Pak) June 16, 2022
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 291 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 730 پر بند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طورپر353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 180کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ140کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,764 جبکہ کم ترین 41,322 رہی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 21پیسے اضافے سے 207 روپے 67 پیسے کی تاریخی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔