انٹربینک میں ڈالر پہلی بار207 روپے سے متجاوز
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی 209 روپے کی ریکارڈ سطح پرفروخت
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ہر روز روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک نئی تاریخی سطح پر جارہا ہے۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 21 پیسے مہنگا ہوکر207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 208 روپے 50 پیسے کی نئی بلکند ترین سطح پردیکھی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 24 روپے 74 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 23 رععوپے 50 پیسے بڑھ چکی ہے۔ڈالر کی قدر میں اس اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم 3 ہزار روپے بڑھ چکا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی زندگیوں کو مزید دشوار کردیا ہے۔