بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے مقابلے میں 13.3 فیصد کمی

20

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) کے ڈیٹا کے مطابق نئی حکومت کے پہلے مہینے میں مارچ کے مقابلے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق نئی حکومت کے پہلے مہینے میں مارچ کے مقابلے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.7 فیصد اور اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار15.4 فیصد بڑھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.7 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 134.9فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔

فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 227.5 فیصد، مشروبات کی پیداوار میں 1.5 فیصد، جولائی تا اپریل فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11 فیصد جبکہ کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.3 فیصد، آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 48.2 فیصد، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.6 فیصد اور کوک، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ پیپراینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.2 فیصداضافہ ہوا جبکہ جولائی تا اپریل فارماسوٹیکل کی پیداوار میں 3.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پردوں میں جذب کرکے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.