پاکستان سری لنکا جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے،عمران خان

میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں بتاؤں گا نہیں

19

اسلام آباد میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کو بچانے کیلئے وکلا کا کردار اہم ہے، اس موقع پر بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کارکنوں کے لیے آواز اٹھائی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان آج جہاں کھڑا ہے، اس میں وکلا کا کردار اہم ہے۔ وکلاء برداری پر ملک کی آزادی کیلئے بھارتی ذمہ داری ہے۔ آج سے قبلُ وکلا کی کبھی اتنی ذمہ داری نہیں تھی۔ ہماری آزادی کی تحریک میں وکلاء کا بہت بڑا کردار رہا تھا۔مبینہ سازش کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں عوام سے سوال پوچھتا ہوں اور حقائق آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ مجھے سازش کے تحت نکالا ہے یا نہیں۔ امریکی سیکریٹری یہ کہنے والا کون ہوتا ہے کہ عمران خان روس کیوں گیا تھا۔ جب یہ ملک ٹھیک راستے پر جا رہا تھا تو کیا وجہ تھی کہ حکومت کو سازش کے تحت ختم کیا گیا آگر عوام آج اس دھمکی کے خلاف اپنی آواز نہیں اٹھائیں گے تو کوئی بھی پاکستان کا وزیراعظم آزادانہ پالیسی اختیار نہیں کرسکے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، پاکستان کیلئے سب نے میرے ساتھ آنا ہے، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ جس حساب سے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے، اس طرح مہنگائی 30 فیصد بڑھے گی، جس کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر بی پڑے گا، انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی ا سپیڈ کے بہت چرچے تھے کہ شہباز شریف صبح 6 بجے اٹھ کر کام شروع کردیتا تھا لیکن ہمیں کچھ نظر نہیں آیا، شہباز شریف نے احمقانہ بیانات دیئے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈر گئی ہے، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں مگر کسی کو بتاؤں گا نہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کا اعلان ہوتے ہی تمام مشکلات دور ہوجائیں گی، اسد عمر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.