کاغذ کی قیمتوں میںاضافے کے بعد پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

22

لاہور: آٹا گھی پیٹرول کی قیمت کے بعد اب کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ چند ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پیپر ملوں نے چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

خالد پرویز نے بتایا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے فی کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا۔

صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ کاغذ کا ریٹ اب 210 روپے کلو ہو گیا ہے تو آرڈر کیسے پورے کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ پبلشرز کسی بھی طرح کروڑوں روپے کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے ہیں جب کہ حکومت فی الوقت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے جناح ہاؤس واقعے کی مذمت کردی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.