2 سال کے بعد سعودی حکومت کا عازمین حج کیلئے مسجد الخِیف کھولنے کا فیصلہ

43

سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی خصوصی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس سال منی میں مسجد الخیف عازمین حج کے لیے باقاعدہ کھولی جائے گی۔

سعودی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی حکام کی حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد

وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز اور دیگر عبادت ادا کر سکیں گے۔

وزارت اسلامی امور کے مطابق مسجد الخیف میں نئے کارپٹ بچھائے گئے ہیں، صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام مکمل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی سول ایوی ایشن کا کم عمرخواتین کے لئے  نیا سفری ہدایت نامہ جاری

وزارت امور نے یہ بھی بتایا کہ ایئرکنڈیشنز اور روشنی کا انتظام مکمل  ہے۔ حج آگہی کے کاؤنٹر اور فتوی کیبنز کا انتظام کیا گیا ہے، اسکرینز کی تعداد بڑھا ئی گئی ہے جبکہ صفائی کرنے والی کمپنیوں کو چوبیس گھنٹے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مسجد الخیف میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع 1407ھ میں کرائی تھی، اس کا رقبہ 23 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے، اس میں ایک وقت میں 25 ہزار افراد کے لیے نماز کی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی فون 14 سیریز میں ایک عجیب مسئلے کا انکشاف سامنے آگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.