تاریخی بلندی کے بعد ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کی کمی

16

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے  روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں تاریخی بلندی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 46 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 206 روپے 46 پیسے سے کم ہوگر  206 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا، اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارہ کے آغاز میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کمی سے 41345 ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد؛ دو ایئرلائنز کی پرواز 36 حاجیوں کو لیے بغیر جدہ روانہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.