مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کو یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

لاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے، “کسویٰ “ فیکٹری انتظامیہ

144

“کسویٰ “ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔فیکٹری کا کہنا ہےکہ غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے۔کسوہ فیکٹری کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہےجبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہرسال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اورمسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

مزید پڑھیں:  سعودی محکمہ موسمیات کی مکہ مکرمہ میں برف باری کی تردید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.