نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو لندن طلب کر لیا

ملاقات میں جنرل الیکشن اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی

33

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں جنرل الیکشن اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازکی ملاقات میں پاکستان میں سیاسی اتحاد اور سیاسی جوڑتوڑ پربھی اہم مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات آئندہ ہفتے منگل کے روزمتوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، مونس الہٰی اشتہاری قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.