4 سال کی تباہی 2 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، شاہد خاقان عباسی

ملکی حالات بہتر کرنے کےلیے بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، سابق وزیر اعظم

35

کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک معاشی بدحالی کاشکار ہوا، 4 سال کی تباہی 2 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، ملکی حالات بہتر کرنے کےلیے بڑے فیصلےکرنےہوتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر حکومت کو ہر وقت اعتماد کے ووٹ کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے سیاست درست نہیں ہو گی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن چوری ہوا تو یہی افراد تھے اور آج انہیں اسمبلی تحلیل کرنی پڑی ، اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  میکسیکو میں تارکین وطن کی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی؛ 16 ہلاک اور36 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.