لاہور:جعلی نوٹ بناکرسپلائی کرنے والا4 رکنی گینگ گرفتار

ملزمان سے 40کروڑ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی

14

کرنسی نوٹوں کی ایسی بناوٹ کہ نوٹوں کی پہچان رکھنے والے بھی پریشان ہوجائیں۔ جعلی کرنسی بنانے میں مہارت رکھنے والا گينگ غالب مارکیٹ پولیس کے قابو آگیا۔پرنٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ملزمان نے راتوں رات امیر بننے کی نیت سے جعلی نوٹوں کی چھپائی شروع کی اور اتنی کرنسی بنا ڈالی کہ خود بھی نہ گن سکے۔گرفتار ملزمان گذشتہ دو سال سے یہ مکروہ دھندہ کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے ملک کے پسماندہ علاقوں کا انتخاب کرتے تھے۔پولیس نے ملزموں کے پرنٹنگ پریس پرچھاپہ مارا تو 40 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی اور خام مال قبضے میں لے لیا۔ برآمد شدہ خام مال سے کتنی کرنسی تیار ہونا تھی اسکا حساب لگانا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے متنی بازار میں فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.