سانحہ وزیر آباد سے متعلق جے آئی ٹی نے رانا ثناءاللہ کو طلب کرلیا

عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے ،ذرائع

54

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے تحقیقات کےلیے قائم جے آئی ٹی نے نے وزیرداخلہ راناثناء اللہ، وفاقی وزیراطلاعات مریم ورنگزیب اور لیگی رہنما جاوید طلبی کا حکم جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق لیگی رہنماوں کو 17 دسمبر صبح 11 بجے سی سی پی او لاہور آفس طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور دوران تفتیشن سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سری لنکا: رانیل وکرما سنگھے ملک کے نئے صدر منتخب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.