وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم کا عوامی رابطہ مہم اور ن لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

7

وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم اور ن لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اور عوامی رابطہ مہم سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا، وزیر اعظم پارٹی کو سیاسی پلان آف ایکشن بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں خود کش دھماکا، مقامی امیر سمیت 44 جاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.