اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی میں ڈاکٹر سمیت 2 فلسطینی شہید

ڈاکٹر عبداللہ کو اسپتال کے باہر سر میں گولی ماری گئی

102

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کارروائی کے دوران ڈاکٹر سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ڈاکٹر عبداللہ الاحمد کو سرکاری اسپتال کے باہر سر میں گولی ماری گئی جبکہ دوسرے شہید کی شناخت 20 سالہ متین دابایا کے نام سے کی گئی ہے۔دونوں افراد کی شہادت جمعہ کی صبح جنین میں اسرائیلی فورس کے چھاپے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہوئیں جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مارے گئے فلسطینیوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔رواں سال کے آغاز سے ابتک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 160 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.