گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسی حکومت نے ایکشن لیا نہ کسانوں کی فریاد سنی گئی، مقامی کمپنیز کی جانب سے ٹریکٹرز کی قیمت میں 5ویں مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔
مقامی کمپنیز کی اجارہ داری سے کسان پریشان ہیں جس سے زرعی شعبے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ پہلے ہی پانی کی قلت سے زرعی پیداوار کم ہوئی اور ٹریکٹرز مہنگے ہونے سے شعبہ زراعت کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
مقامی کمپنی کا 55 ہارس پاور کا ٹریکٹر جو 23 جولائی 2022 کو 9 لاکھ 45 ہزار روپے کا تھا اب 14 جون 2022 کو 13 لاکھ 82 ہزار 535 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران ٹریکٹرز کی قیمت میں 4 لاکھ 37 ہزار 535 روپے اضافہ ہوا ۔
55 ہارس پاور ٹریکٹر پاور اسٹیئرنگ کے ساتھ 9 لاکھ 69 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 14لاکھ 41 ہزار 440 روپے کا ہو گیا جبکہ 65ہارس پاور ٹریکٹر 5 لاکھ 11 ہزار 350 روپے اضافے سے 15 لاکھ 93 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔
75 ہارس پاور ٹریکٹر 6 لاکھ 2 ہزار 700 روپے اضافے سے 20 لاکھ 44 ہزار 350 روپے جبکہ 85 ہارس پاور ٹریکٹر 3 لاکھ 41 ہزار 550 روپے اضافے سے 21 لاکھ 13 ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے۔
85 ہارس پاور ٹریکٹر فور ویل 7 لاکھ 98 ہزار 525 روپے اضافے سے 27 لاکھ 77 ہزار 775 روپے کا ہو گیا ہے۔