پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز

21

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول  کی قیمت میں 29  روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل  کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش  کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.