سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

49

صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرنچائز صوبہ سندھ  کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 17 جون کی صبح 8 بجے سے پیر 20 جون کی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 19 جون  کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے  کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.