آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ میں تحفظات کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی تیاری شروع کردی۔
وزیر خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیکس مراعات ختم کرنے اور ٹیکس ریٹ بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف نے دستاویزی ثبوت طلب کرلیا۔
وزیر خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف نے فنانس بل کے ایکٹ بننے کے بعد نقل مانگ لی، فنانس بل کے ایکٹ بننے کے بعد ایکٹ کی نقل آئی ایم ایف کو ارسال کی جائیگی۔
ذرائع وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ساتویں جائزے کے مذاکرات جولائی کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے، ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ساتویں جائزے کے تحت قرض کی منظوری کا امکان ہے۔
فنانس بل 2022 میں دی گئی ٹیکس مراعات واپس لی جائینگی، وزیر خزانہ بجٹ منظوری کے وقت اپنی اختتامی تقریر میں ٹیکس مراعات واپس لینے کا اعلان کریں گے۔
انکم ٹیکس سلیبز کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے اور انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائیگی، ایکٹ کی نقل وصولی کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے۔