امریکی صدر جوبائیڈن کا پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کرنے کا اعلان

21

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے ایک اعلامیے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 15 سے 16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

سعودی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے، امریکی صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا جس میں وہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، امریکی صدر فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی  جائیں گے۔

امریکا کے ایک سینیئر اہلکار کیرین جین پیئر کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گےجس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

امریکی صدر سعودی قیادت سے یمن میں جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے اور’’علاقائی اقتصادی اور سلامتی تعاون‘‘ کووسعت دینے کے طریقوں پر بھی غورکریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخاب کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں سردمہری آگئی تھی۔

تاہم بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدہ دار نے امریکی صدر کے دورے سے قبل الریاض کی تعریف کی، بالخصوص یمن میں جنگ بندی کرانے پرسعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.