اسلام آباد: تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد دریاؤں میں اب پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 86 ہزار300 کیوسک اور اخراج 85 ہزار500 کیوسک ہے جبکہ منگلا میں پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار300 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 10 ہزار700کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 5 ہزارکیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 27 ہزار100کیوسک اور اخراج 17 ہزار200 کیوسک ہے۔
منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 10 ہزار ایکٹرفٹ ہے
تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ89 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
یاد رہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گرگیا ہے جس کے بعد برف پگھلنے کا عمل سست ہوگیا تھا جس کے بعد رواں سال 5 ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا تھا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب تھا، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا تھا۔