لاہور میں فائرنگ سے میاں بیوی سمیت چار افراد قتل

19

فائرنگ کا واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔ مقتولین میں 45 سالہ آصف، 40 سالہ کرن، 60 سالہ عزیز اور 25 سالہ رضوان شامل ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ رضوان نے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی ہے۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے مقامی لوگوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی۔ وقوعہ پر پہنچنے پر پولیس کو گھر کا مین گیٹ اندر سے لاک ملا۔ رشتہ داروں کے مطابق مقتولین کی خاندانی رنجش چل رہی تھی۔ رضوان علی مقتول آصف کا سوتیلا بھانجا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوٹری دادؤ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.