نیشنل بینک نے امریکا میں اپنے خلاف قائم مقدمہ جیت لیا

نیشنل بینک کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت کامقدمہ

19

پاکستان نے نیشنل بینک کیخلاف امریکا میں قائم دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام کا قائم مقدمہ جیت لیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کیخلاف دہشتگردوں کی معاونت کا مقدمہ پاکستان نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ سے جیت لیا ہے۔نیشنل بینک پر رقم افغانستان منتقل کرنے اور دہشتگردی کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کا الزام تھا۔ رقوم امریکی فوج حملے کی منصوبہ بندی اوردہشتگردی میں استعمال ہونے کا کہا گیا تھا۔خیال رہے کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا تاہم مقدمہ جیتنے سے نیشنل بینک بھاری جرمانہ اور دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھی سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔

مزید پڑھیں:  آج کل سازشی ذہن اپنی اپنی مرضی کی کہانی تراشتے ہیں، شہباز گل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.