انٹرنیٹ ایکسپلورر کا 27 سالہ دور اختتام پذیر

1995 میں متعارف کرایا گیا براوزر کئی سال انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا

38

انٹرنیٹ ایکسپلورر 27 سال بعد 15 جون 2022 کو ریٹائر ہوجائے گا۔جن کے پاس 1990 اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں گھروں، اسکولوں اور دفاتر میں کمپیوٹر تھے ان کے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر کی حسین یادیں ہونگی۔انٹرنیٹ ایکسپلوررنے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کیلئے ورلڈ وائڈ ویب کے پہلے گیٹ وے کے طور پر کام کیا۔ آج کے مقبول براؤزرز تک رسائی کا یہ واحد طریقہ تھا جس کے ہم سب عادی ہیں۔مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال 19 مئی کو اعلان کیا تھا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 15 جون 2022 سے ونڈوز 10 کے مخصوص ورژن کے لیے سپورٹ سے باہر ہو جائے گا۔مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 27 سال قبل 1995 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا، انٹرنیٹ ایکسپلورر کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔ فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو لوگ تقریبا بھول ہی گئے تھے تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزر ایج کو گوگل کروم جیسا بنا کر اس حوالے سے اپنی بادشاہی واپس لینے کی کوشش کی لیکن اس کی کوششیں ناکام رہیں۔انٹرنیٹ ایکسپلورر تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اب یہ ونڈوز 10 اور ونڈوز الیون کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگا اور 15 جون کے بعد براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کینیا: پولیس واچ ڈاگ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات شروع کردی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.