بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والا گروہ گرفتار

24

اینٹی کرپشن نے بیرون ملک مقیم شہری عبدالحمید کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد سرور بھی شامل ہے جس کا تعلق کلرسیداں سے ہے۔ملزم کے ساتھیوں میں محکمہ مال کا رجسٹری محرر اور نائب قاصد تحصیل کہوٹہ شامل ہیں جنہوں نے اوورسیز پاکستانی عبدالحمید کی کروڑوں مالیت کی اراضی جعلی کاغذات تیار کرکے ہتھیانے کی کوشش کی۔
جعل سازوں کے گروہ کا سرغنہ ملزم محمد سرور پہلے بھی محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کرنے کے مقدمات میں ملوث ہے اور ماضی میں بھی جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی جائیدادیں ہتھیا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، مونس الہٰی اشتہاری قرار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.