لاہور میں دیگر عہدے داروں خواجہ عاطف ملک جہاں زیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری عرفان الٰہی کاکہنا تھا کہ حکومت نے 6 ماہ قبل مصنوعات پر کمیشن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، 30جون کاوقت دیدیا ہے اس کے بعد اپنے پٹرول پمپ بند کر دیں گے۔چوہدری عرفان الٰہی نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مالکا ن کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہو چکا، پٹرول پمپس مالکان کاکمیشن اب بھی6 روپے فی لٹرہے جبکہ مہنگی بجلی، لوڈشیدنگ، ملازمین کی تنخواہوں کی وجہ سے اخراجات کئی گنا بڑھ چکے، حکومت فی لٹرکمیشن6 فیصدکے بجائے12فیصدکرے ورنہ 30 جون سے ملک گیر ہڑتال ہوگی۔