مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

15

غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جنوبی ضلع شوپیاں میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے شوپیا ن کے علاقے کنجو لر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.