انٹر بینک میں پہلی بار ڈالر 206 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

23

انٹربینک میں ڈالر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 84 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 206 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے صرف تین ماہ میں ڈالر 25 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ خسارے اور زرِ مبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان میں روپے کی قدر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوکر 203 روپے 85 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.