کراچی : شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں

39

پیر کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ صبح سات بج کر اکیاون منٹ پر جب شالیمار ایکسپریس پنتالیس کلومیٹر کی رفتار سے بن قاسم ٹاؤن بادل نالہ کے مقام پر پہنچی تو اس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے آپریشن معطل کردیا گیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کراچی کے کینٹ اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، متاثرہ مسافروں کو کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے سے متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کردیا گیا، حادثے کے تقریباً ڈھائی گھنٹے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپرس کو ڈاؤن ٹریک سے روانہ کر کے ریلوے آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بن قاسم کے قریب ہونے والا ٹرین کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں بڑی کمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.