تیل چوری کرنے کا منصوبہ ، چوروں نے ہوٹل کرائے پر لے لیا

چوروں نے ایک مہینے تک تیل کی پائپ لائن تک پہچنے کے لیے کھدائی کی

72

تیل چوری کرنے کی یہ انوکھا واقعہ جنوبی کوریا میں پیش آیا۔ جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حال ہی میں پولیس نے ایسے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ جنہوں نے چوری کرنے کی غرض سے پہلے ایک ہوٹل کو کرائے پر لیا۔ پھر 8 چوروں نے پورے ہوٹل کو کرائے پر لینے کے بعد قریبی تیل کی پائپ لائن تک زمینی راستے کے ذریعے ایک خفیہ سرنگ کھودی۔ اس سرنگ کو کھودنے میں پورا ایک ماہ کا عرصہ گیا۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ اس تیل کی پائپ لائن تک رسائی کے اس منصوبے میں تیل کی پائپ لائن کے ادارے میں کام کرنے والا ایک ملازم بھی ملوث ہے۔ جس نے تمام تر خفیہ معلومات اس گروہ تک پہنچائی۔چوروں کے اس گروہ نے پائپ لائن میں سے تیل کی چوری کے لیے قریبی ہوٹل میں قیام کیا اور اسے کرائے پر لیا۔ مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ چور کھدائی کے لیے ایسے اوزاوں کا استعمال کرتے جس کی آواز اردگرد نہ محسوس کی جا سکے تاکہ لوگوں کی اس جانب توجہ مبذول نہ ہوسکے۔

گروہ نے ہوٹل کو بھاری رقم کے بدلے کرائے پر لیااور فوری طور پرعمارت کو بند کر دیا ۔ بعد میں انہوں نے عمارت کے تہہ خانے میں کھدائی شروع کر دی۔تقریباً ایک ماہ میں، آٹھ چور تقریباً 10 میٹر سرنگ کھودنے میں کامیاب ہو گئے، اور تیل کی پائپ لائن کے 30 سینٹی میٹر کے اندر آ گئے تھے۔ لیکن جیسے ہی وہ خوشی منانے لگے تھے، ہوٹل پر چھاپہ مارا اور اس میں موجود ہر شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کی تفتیش کے مطابق چوروں کا منصوبہ تھا کہ انہوں نے دو گیس اسٹیشن پر تیل کو فروخت کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو چین سے امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے،شیخ رشید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.