آسٹریلیا کے مغربی علاقے اس وقت السا نامی طوفان کی زد میں ہیں۔۔السا طوفان ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ماہرین کی جانب سے طوفان السا کے برومی سے 500 کلو میٹر کے فاصلے سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے اس دوران 400 ملی میٹر بارش اور غیر معمولی بلند لہروں سے بھی خبردار کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں خوراک اور فیول مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ مکینوں کو پانی ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔الساطوفان کیٹیگری 4 میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ 10 سالوں میں پہلی بار اس خطے کا شدید طوفان ہو گا۔ادھرامریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، فورٹ لاڈرڈیل شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، فورٹ لاؤڈرڈیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے کے دوران 25 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، اسکول بند کرکے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔