بھارت؛ ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان لڑکے پرتشدد، برہنہ کرکے مذہبی نعرے لگوائے

110

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسندوں نے 11 سال کے مسلمان لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ انتہاپسند ہندوؤں نے لڑکے کو برہنہ کرکے پاکستان مردہ باد اور ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔متاثرہ لڑکے کے خاندان کے مطابق لڑکا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ اسے زبردستی ساتھ لے کر گیا تھا۔ لڑکے پر تشدد کے دوران لوگ

کھڑے دیکھتے رہے اور کسی نے نہیں روکا۔ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس لڑکے پر تشدد کی رپورٹ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ تاخیر سے رپورٹ درج کرنے کے بعد بھی مسلمان لڑکے پر تشدد کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیوٹن نے یوکرینی شہریوں کو روسی پاسپورٹ دینے کے حکم نامے پر دستخط کردیے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.