حیدرآباد: را سے تربیت یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار
ملزم سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی حیدرآباد کے مطابق جامشورو میں کارروائی کے دوران بھارت اور افغانستان سے تربیت یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایس آر اے کا کمانڈر ہے، دہشت گرد کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے، ملزم سے بارودی مواد کے علاوہ ہینڈ گرنیڈ، بم بنانے والے تار، بال بیئرنگ اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم ایس آر اے (سندھ ریولوشنری آرمی) کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔