افغانستان؛ سابق خاتون رکن اسمبلی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

121

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن مرسل نبی خانزادہ کے گھر میں ایک مسلح شخص گھس آیا جسے اُن کے گارڈ نے روکنے کی کوشش بھی کی۔مسلح شخص کی فائرنگ میں خاتون سابق رکن اسمبلی اور ان کا گارڈ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ خاتون رکن اسمبلی کے بھائی شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگیا اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس قاتل کو جلد گرفتار کرلے گی۔ ملک میں دہشت گردی کے عنصر کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے کئی سیاسی رہنما بیرون ملک جا چکے ہیں تاہم خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ نے ملک میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی

مزید پڑھیں:  طاقت ور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش پر مجھے سزا دی جارہی ہے، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.